11

پاک بحریہ نے خصوصی ڈاکیو فلم ’’سرخرو‘‘ ریلیز کر دی

اسلام آباد: پاک بحریہ نے یوم بحریہ کے موقع پر خصوصی ڈاکیو فلم ’’سرخرو‘‘ ریلیز کر دی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یومِ بحریہ کے موقع پر خصوصی ڈاکیو فلم سرخرو ریلیز کر دی گئی۔ جو بھارتی آبدوز کو پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے سے روکنے کی کامیاب کارروائی پر مبنی ہے۔

ترجمان کے مطابق ڈاکیو فلم سرخرو بہادر ہیروز کو فرائض کی ادائیگی میں سرخرو ہونے پر خراجِ تحسین ہے

واضح رہے کہ پاک بحریہ نے 4 مارچ 2019 کو بھارتی بحریہ کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملا دیا تھا۔ بھارتی بحریہ کی دراندازی کی یہ ناکام کوشش پلوامہ حملوں کے بعد پیدا کردہ کشیدگی کا تسلسل تھی۔

خصوصی ڈاکیو فلم ’’سرخرو‘‘ کا پرومو تین روز قبل جاری کر دیا گیا تھا۔

جنگِ ستمبرمیں پاک بحریہ کی شاندار کارکردگی کی یاد میں ہر سال آٹھ ستمبر کو یومِ بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن پاک بحریہ نے پاکستان کی بری اور فضائی افواج کے شانہ بشانہ رہ کر دشمن کے دانت کھٹے کیے۔

۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں