11

بلاول بھٹو کی نوازشریف کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت

کراچی( اب نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کے رہنما نواشریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیلی فونک رابطے میں میاں نوازشریف کی خیریت دریافت کی ہے ،بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ملکر میثاق جمہوریت کو لیکر آگے بڑھیں گے ۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ گفتگو میں میاں نوازشریف کو آل پارٹیز کانفرنس میں ورچوئل طور پر شرکت کی دعوت دی ہے ۔

میاں نوازشریف نے بلاول بھٹو کی دعوت قبول کرتے ہوئے ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کی حامی بھرلی ہے

میاں نوازشریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میں آل پارٹیز نانفرنس کی کامیابی کا خواہاں ہوں ،میری تمام ہمدریاں ار دعائیں پاکستان کی عوام کیساتھ ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں