10

وہ پاکستانی اداکارہ جسے ہریتک روشن نے بھی فالو کرنا شروع کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی فین لسٹ میں بالی ووڈ اداکار کا بھی اضافہ ہوگیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہریتک روشن نے ماہرہ خان کو فالو کرنا شروع کردیا۔

ماہرہ خان بالی وڈ میں سپر سٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں اداکاری کرچکی ہیں جس کے بعد بھارت میں ان کے مداحوں کی تعداد کافی بڑھ گئی تھی۔

بالی ووڈ اداکار ہریتک روشن انسٹاگرام پر 170 لوگوں کو فالو کر رہے ہیں جن میں اب پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی شامل ہوگئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں